انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے،شزہ فاطمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا اعتراف کرلیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے،حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے، کرنسی کے استحکام نے انڈسٹری کو بہت فائدہ دیا ہے۔شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، مسائل حل ہو رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، دنیا تیزی سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجیٹائزیشن پر قانون سازی کے لیے کام کر رہی ہے، چیلنجز کے باوجود ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جارہا ہے، معیشت اب بہتر ہو رہی ہے تو اْمید کرتے ہیں باقی چیزیں بھی بہتر ہوں گی۔اْمید ہے اگلے 5 سالوں میں ہم فائبرائزیشن کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے، رائٹ آف وے پر بڑی توجہ سے کام ہوا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
