Breaking News
Home / پاکستان / وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان دکھا دیئے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان دکھا دیئے

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان نیوز کانفرنس میں پیش کردئیے ،گرفتار کارکنوں نے ریکارڈڈ بیانات میں کہا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی ہے، تمام لیڈر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح دھرنے سے دم دبا کر بھاگی اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 3 روز پہلے پی ٹی آئی نے پوری کوشش کی کہ معیشت کی تباہی ہو جائے، دھرنا اسلام آباد پہنچا تو وہاں انہیں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاق پر تیسرا حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا، احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک کسی جنازے کی ویڈیو سامنے نہیں آئی، لطیف کھوسہ صاجب نے کہا ہمارے 278 لوگ مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے بار بار ڈی چوک نہ آنے کا کہا، بشریٰ بی بی نے کہا میں تو ڈی چوک ہی جاؤں گی، اسلحے اور مشینری سے لیس ہو کر کے پی حکومت نے وفاق پر حملہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی یورپ میں رسائی پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت نے اسٹاک ایکسچینج میں بڑی کامیابی حاصل کی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar