ریسرچ پر توجہ مرکوز کریںگے ،جوائنٹ ونچر کے لئے بھی پیشرفت کی جائیگی: ایم ڈی سیڈ کارپوریشن
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والے زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل بیجوں کی تیاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، پنجاب سیڈ کارپوریشن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید زراعت کے وژن کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ اپنے بیان میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ ریسرچ پر توجہ مرکوز کریںگے ،جوائنٹ ونچر کے لئے بھی پیشرفت کی جائے گی کیونکہ ہمارا مقصد مختلف اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے ، اس کے لئے جہاں سے بہترین رہنمائی میسر آئے گی اس سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کاپوریشن بیجوں کے معیار کے اعتبار سے معتبر ادارہ ہے ، ہم نے اپنی ساکھ کو مزید بہتر کرنا ہے جس کے لئے خود احتسابی بھی کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ امور میں مزید بہتری کے لئے بھی اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

