Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

جنکو سولر کمپنی کوبھی گرین انرجی پراجیکٹس میں شرکت کی دعوت ،پنجاب میں سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ او رچارجنگ سٹیشن لگانے کی پیشکش
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دور ہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میںچینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژئو ژونگ منگ نے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم کا دورہ کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون میں ہانگ چی آئو امپورٹ کموڈڈی ایگزیبشن ،ٹریڈنگ سنٹر اور جنکو سولر کمپنی کا بھی دورہ کیاـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیـجنکو سولر کمپنی کوپنجاب میں سولرپینل مینوفیکچرنگ لگانے کی پیشکش اور گرین انرجی پراجیکٹس میں شرکت کی دعوت دی ،کمپنی پنجاب میں سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ او رچارجنگ سٹیشن لگائے گیـ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژئو ژونگ منگ نے آمد پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژئو ژونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحق کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری،سائنس، ٹیکنالوجی،انڈسٹری اور انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں اکنامک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی سطح پرشنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امرہے۔ آٹو موبائل، آئی ٹی ، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون اور ماہرین کی کیپسٹی بلڈنگ سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹرمایہ ناز صدر زی جن پنگ کے ویژن کے مطابق ترقی کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔حکومت پنجاب شنگھائی حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میںمزید قریب آئے اور اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے ۔ چائناپاکستان اکنامک کوریڈورجیسے گیم چینجر پراجیکٹ کا آغاز نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میں ہی ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ کئی سال کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے بعد پاکستان کی معیشت اور معاشی اعشاریے بڑھوتری کی طرف گامزن ہیں۔ چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ترجیحاً سہولیات دی جائیں گی۔ ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژئو ژونگ منگ نے کہا کہ تجارت ، سرمایہ کاری ،انفراسٹرکچراور عوامی رابطے ،باہمی تعلقات کو مزید مستحق کریں گے۔ بعد ازاںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاسی پی سی میوزیم حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ارتقا کی تاریخی سفر پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی پی سی میوزیم میںکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بصری تاریخ دکھائی گئی اور چینی انقلاب کے روح روا ںماوز تنگ کی جدوجہدکے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کا بصری ارتقائی سفر بھی پیش کیا گیا۔ بریفنگ میں کیمونسٹ پارٹی کے قیام سے موجود ہ صدر شی جن پنگ کے منصب سنبھالنے تک تمام تاریخی واقعات سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی قیادت کے مجسموںمیں دلچسپی کا اظہارکیا اور چین کے قدیمی ادوارمیں زیر استعمال اشیاء کا بھی مشاہد ہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی قیادت کے مجسماتی اجلاس کو دیکھ کر حیرت اور خوشی کااظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سی پی سی میوزیم میں ڈیجیٹل ہسٹری کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر میوزیم میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور انہوں نے لکھا کہ چین کی تاریخ کا بصری مشاہدہ غیر معمولی اور یادگار تجربہ ہے۔چین نے دنیا کی تاریخ کا غیر معمولی معجزہ کر دکھایا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی پی سی میوزیم میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 130سالہ تاریخ کا بھرپور عکس نظر آتا ہے۔ کیمونسٹ پارٹی کے ارتقا نے ناصرف چین بلکہ پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ناصرف پاکستانی بلکہ پوری دنیا میں چین میں آنے والی گراں قدر تبدیلی سے مستفید ہورہی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ چین کے عوام نے ترقی و خوشحالی کیلئے قابل تقلید کاوشیں کیں۔ چین نے ثابت کر دیا اگر قیادت مخلص ہو اور ترقی کا عزم پختہ ہو تو کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی۔ چین کی ترقی اور خوشحالی ترقی پذیر ممالک کے لئے قابل تقلید ماڈل ہے۔ ترقی کے سفر میں چین سے ملکر آگے بڑھیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سی پی سی کی پہلی نیشنل کانگریس کی سائٹ بھی دیکھی اور میوزیم میں دیوار گیر میورل کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں۔ سی پی سی میوزیم میں چین اور شنگھائی شہر کی تاریخی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد کے واقعات کے بارے میںتاریخی حقائق کو یکجا کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ بھی کیا، ہانگ چی آؤ، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سنٹر کا معائنہ کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے نمائش میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور نمائش میں پاکستانی سٹال کا بھی دورہ کیاـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو نمائش کے مختلف شعبوں کے بارے میں بتایا گیاـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ای کامرس کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیاـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہانگ چی آؤ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سنٹر میں قائم پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیاـوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستانی پویلین میں پاکستان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے والے نوجوان تاجر سے ملاقات پرمسرت کااظہار کیاـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے حکام کو ای کامرس کی سٹڈی کرنے اور پنجاب میں ای کامرس کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت کیـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں آئی ٹی پروڈکٹ کا فروغ ہے۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ای کامرس کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیاـوزیر اعلیٰ مریم نواز اور انکی ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئیـچین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میںمینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ـوزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ اور معاونت کرے گی ـوزیراعلی مریم نوازشریف کی ترغیب پر جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی ـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دیـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا اور جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی میں جدت کے فروغ کی کوششوں کو سراہاـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے ۔ توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے۔ سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ عوامی اداروں، رہائشی علاقوںاور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے۔ پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar