Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی

بیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ کے ذریعے نالج شیئرنگ، پالیسی سازی ، کیپسٹی بلڈنگ، ڈیٹا شیئرنگ اورٹیکنالوجی ٹرانسفر پر کام کیاجائے گا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دیـبیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ کے ذریعے نالج شیئرنگ،پالیسی سازی، کیپسٹی بلڈنگ، ڈیٹا شیئرنگ اورٹیکنالوجی ٹرانسفر پر کام کیاجائے گاـبیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ میں اشتراک کار سے کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کے لئے گرین اربن پلاننگ ، گرین انرجی، ای ٹرانسپورٹ کو ممکن بنایا جائے گاـوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی میںموسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ 32سال بعد چین کا دورہ کیا تو ایک نیا چین دیکھنے کو ملاجسے لوگ دور حاضر کا معجزہ کہتے ہیں ـ چین یکسر بدل چکا ہے ،چائنہ کی ترقی پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کیلئے مشعل راہ ہےـچین ایک جیتا جاگتا معاشی معجزہ ہے،ہر شعبے میں چین کی ترقی معجزاتی ہےـچین انفراسٹرکچر ، تربیت یافتہ ہیومن ریسورس اور صنعتی ترقی کے لحاظ سے ایک معجزہ ہےـچین نے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی پرمکمل کنٹرول کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہےـوزیر اعلی مریم نوازشریف نے چین کے وزیر ماحولیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیات کے شعبے میںمہارت رکھنے والے چین کے وزیر ماحولیات نہایت ہی قابل شخصیت ہیںـ چین کے وزیر ماحولیات نے چین کے انوائرمنٹ کوبہتر اورزندگی کو سانس لینے کے قابل بنایاـچین کے موثر اور دیر پا اقدامات ماحولیات کی بہتری کی کمٹمنٹ کو ظاہر کرتے ہیںـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پہلی دفعہ مشترکہ منزل کا ویژن دیاـچین کے صدر نہ صرف اپنی محنت کے ثمر بلکہ کامیابیو ںمیں بھی دوسروں کو شریک کررہے ہیں۔چین ماحولیاتی آلودگی کے خطرے سے دوچار ممالک کی معاونت کررہاہےـپاکستان میں سموگ کا مسئلہ گزشتہ چند سالوں سے گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہےـچین نے 800ملین افرادکو غربت سے نکالا اور ان کا معاشی سٹیٹس بلند کیا ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے،15کروڑ عوام کے صوبے کی چیف ایگزیکٹو ہوںـسب سے بڑے صوبے کو انوائرمنٹ کے مسائل کا سامناہےـپنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوںـایسا پنجاب چاہتی ہوں جہاں لوگ محسوس کریں کہ حکومت ان کا ماں کی طرح احساس رکھتی ہےـپنجاب کو ماحولیاتی اعتبار سے مضبوط اور توانا بنانے کے لئے پرعزم ہیںـانہو ںنے کہاکہ پنجاب کی متحرک اور سرگرم سینئر منسٹر ماحولیات کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہےـسینئر منسٹر ماحولیات میں لمحہ بہ لمحہ بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہیںـسینئر منسٹر نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی بہتری کے لئے قابل عمل اور قابل تحسین ایجنڈا پیش کیاـپاکستان میں عموما سموگ کا سپیل100سے 120دن تک محیط ہوتا ہےـسموگ راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی ، شارٹ ، میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جارہی ہے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سموگ کے حوالے سے چائنہ کے بلند عزائم قابل تقلید اور قابل تحسین ہیںـبلیو ٹیک کلین ائیر الائنس کا دورہ کرکے سموگ کے خاتمے کیلئے چین کے اقدامات سے آگاہی حاصل کیـبلیو ٹیک ائیر الائنس میںماہرین سے بہت سی چیزیں جاننے ، سمجھنے اور تبادلہ خیال کاموقع ملاـچند روز میں سموگ ختم ہوگئی ہم اس کے اسباب جاننے کی کوشش کررہے ہیںـانہوں نے کہاکہ پنجاب کے لوگو ںکو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کا عزم رکھتے ہیںـسموگ کے آنے پر ہمیں سکول ، انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو بند کرنا پڑتا ہےـ سموگ آنے کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر اور ہر کام ساکت ہوجاتاہےـائیر پولیشن کو کنٹرول کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیںـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ منصب سنبھالتے ہی پہلی جامع کلائمیٹ چینج، ایکشن پلان او رپالیسی دی ـایگرکلچر ، ٹرانسپورٹ او رانڈسٹریل سیکٹر میں ماحول دوست اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیںـزراعت میں جدت لانے کیلئے میکانزیشن اور ای میکانزیشن متعارف کرا رہے ہیںـ زراعت کے پرانے اور روایتی طریقے تبدیل کر کے جدت لائی جا رہی ہے ـفصلوں کی با قیات کو جلانے پر موثر انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہےـ پرانی زرعی مشینری کو سپر سیڈر جیسے زرعی آلات سے تبدیل کررہے ہیںـپنجاب کی پہلی ای ٹرانسپورٹ پالیسی متعارف کرائی ، چائنہ کی طرز پر بتدریج روایتی ٹرانسپورٹ کو ای ٹرانسپورٹ میں بدل رہے ہیںـماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے وہیکل فٹنس سر ٹیفکیٹشن کو یقینی بنا رہے ہیںـانڈسٹریل یونٹس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرکے ماحول دوست پالیسی کو یقینی بنا رہے ہیںـچائنہ کی طرح انڈسٹری کو شہر وں سے باہر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیںـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چین کے معزز وزیر ماحولیات کی حیاتیاتی تنوع اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے مہارت قابل تحسین ہےـماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں چین کے مشاہدات اور تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے ـ مجھے توقع ہے کہ اس میٹنگ سے حوصلہ افزا نتائج کی خواہاں ہوںـپنجاب کے لوگ چین کے ماحولیاتی آلودگی کے لئے اقدامات سے مستفید ہوسکیںگےـماحولیاتی آلودگی میں کمی اور خاتمے کے لئے چین کے بھرپو رتعاون کے منتظر ہیںـ مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے ساتھ آئیڈیاز، ٹیکنالوجی او رتجربات شیئر کرسکتے ہیںـپنجاب میں گرین انرجی اورقابل تجدید انرجی کے پراجیکٹ پر ہم کام کررہے ہیںـچین میں داخل ہوتے ہی ہوائی جہاز سے ونڈ انرجی کے بہت بڑے کوریڈور کو دیکھنے کا موقع ملاـونڈ مل کے پراجیکٹ کو دیکھنا متاثر کن تھا ،یوں لگ رہا تھا جیسے فرشتے ونڈ مل کے پروں کو چلا رہے ہیںـچائنہ کے وزٹ سے پہلے پنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے ـسولر پینل پراجیکٹ کے لئے چین کی کمپنیوں سے اشتراک کار کیا جا رہا ہےـ لوگ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہیںـپنجاب کو بتدریج کلین انرجی ، گرین انرجی اورسولر پراجیکٹ پر منتقل کررہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar