Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ مریم نوازسے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات ، ” شاپنگ فیسٹیول ” کے انعقاد کا اصولی فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نوازسے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات ، ” شاپنگ فیسٹیول ” کے انعقاد کا اصولی فیصلہ

پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کیلئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش ، وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ” شاپنگ فیسٹیول ” کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقدہوگا ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کوچین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیاـپنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کے لئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔کاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔کاروبار کے فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ دل سے پاکستانی ہوں ،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں۔معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسی بہت ضروری ہے۔پنجاب کو تجارت اور صنعت کا ہب بنانا میرا مشن ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar