Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران شریک ہوئے۔اس کے ساتھ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، بین الاقوامی معیار اور جدید سہولتوں سے آراستہ ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایئر پورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے سے متعلق قابل عمل حکمت عملی بنائی جائے۔اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کام کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، ایئر پورٹ اے-380 ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے، ایئر پورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar