لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کی متعدد ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ملائیشیا کے برادرانہ عوام کے لئے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملائیشین بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے حوالے سے ملائیشین حکومت کی تیز تر اور موثر اقدامات کی تعریف کی۔وزیراعظم نے ملائیشیا کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی اور اپنے ملائیشیا کے بہن بھائیوں کے لیے پاکستان کی حمایت کی علامت کے طور پر فوری طور پر انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا۔ اس سال اکتوبر میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر اطمینانکا اظہار کیا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران جن تجارتی مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ان میں سے بیشتر کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو تمام اہم شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اعلی سطحی دوروں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، وزیراعظم کی سطح کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے اگلے سال کے شروع میں کوالالمپور کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
