لاہور پارکنگ کمپنی کو پلان پیش کرنے کی ہدایت،اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا’ ذیشان رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور پارکنگ نوید الاسلام ورک نے صوبائی وزیر کو کمپنی کے معاملات پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے لاہور پارکنگ کو 15 روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آن روڈ پارکنگ کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ پلازوں اور دیگر آف روڈ پارکنگ کو کمپنی خود چلائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ لاہور میں پارکنگ کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ اس تناظر میں لاہور پارکنگ کمپنی کی استعداد کار بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو شکایات درج کرانے کے لئے موثر میکانزم بنایا جائے۔ رسید کے بغیر پارکنگ سے کمپنی کو نقصان ہوتا ہے۔ اس پہلو پر بھی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کا ٹھوس طریقہ کار بنایا جائے۔ پندرہ روز کے اندر تفصیلی پریذینٹیشن پیش کی جائے جس کے بعد واضح ماسٹر پلان بنایا جائے گا کیونکہ ماسٹر پلان کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
