Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ سکیم کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ سکیم کا اعلان

ہونہار سکالرشپ سکیم میں اپلائی کرنے کیلئے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن +ا ین این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ ، تھرڈ اور فور تھ سمسٹرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم65فیصداہلیت مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس،ٹیک ایکسپوکی منظوری بھی دے دی گئی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar