Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

شہبازشریف کی وزرا کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایوان کی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے وزرا کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے خط میں کہا کہ وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے، وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے۔شہباز شریف نے آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزرا کے چیمبر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ وزرا کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کی ہدایت بھی کی۔واضح رہے کہ 12 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل دوسرے روز بھی وفاقی وزرا غائب رہے جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بھی تنقید کی تھی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کے احتساب کے لیے ہمارے پاس ایک فورم ہے، یہ سوالات کا وقت ہے اگر وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں، تو پھر کیا حکمرانی اور کیا احتساب؟ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح ایوان نہیں چلے گا، وزرا آئندہ ہفتے نہیں آئے تو ہاؤس نہیں چلائیں گے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا کہ گزشتہ روز بھی ہم نے رولنگ دی تھی کہ ہم وزیر اعظم کو لکھیں گے، حکومت غیر سنجیدہ ہے، اس طرح ایوان نہیں چلے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar