Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کردیا

صوبہ خیبرپختونخوا خاص طور پر پشاور کے شہریوں کو اب سفر کی بہتر اور جدید سہولت مو¿ثر آسکے گی

بی آرٹی پر پہلے میرے بھی تحفظات تھے ،میں غلط پرویز خٹک درست ثابت ہوئے ، عمران خان کا خطاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کردیا.

صوبہ خیبرپختونخوا خاص طور پر پشاور کے شہریوں کو اب سفر کی بہتر اور جدید سہولت مؤثر آسکے گی۔

افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوگا، عوام کی زندگی میں بہتری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بی آر ٹی پر پہلے انہیں بھی تحفظات تھے لیکن پرویز خٹک درست ثابت ہوئے وہ کہتے تھے کہ جب بی آر ٹی بن جائے تو پھر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں پشاور بی آر ٹی منصوبے پر مجھے تحفظات تھے، پرویز خٹک پشاور بی آر ٹی منصوبے پر پراعتماد تھے، پرویز خٹک ٹھیک تھے اور میں غلط تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوگا، عوام کی زندگی میں بہتری اولین ترجیح ہے، ہائبرڈ بسوں سے آلودگی میں کمی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ میں کے پی حکومت اور وزیراعلیٰ محمود خان کو بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کا کرایہ 10 روپے سے 50 روپے تک ہر فرد براشت کرسکتا ہے، طلبہ کے لیے بھی بی آر ٹی کے ٹکٹس رکھیں، بی آر ٹی کے روٹ کے ساتھ سارے ہسپتال بھی منسلک ہیں، بی آر ٹی سے بہترین سفری سہولت ملی ہے، اس سے خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان میں سب سے بہترین میٹرو بس سروس منصوبہ ہے اور یہ تھرڈ جنریشن ہے جس کے اثرات پشاور میں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے، اس کا مرکزی کوریڈور 27 کلومیٹر ہے جبکہ فیڈرز روٹ 60 کلو میٹر ہے جس سے پورا پشاور کور ہوجائے گا اور شہر کے لیے یہ ایک جدید منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس منصوبے کی بسز ہائبرڈ ہیں جس سے پشاور میں آلودگی کی سطح کم ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar