Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی

وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر پر مظفرآباد پہنچ گئے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا استقبال کیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے وفد کے ارکان کو کشمیری عوام کے مسائل کے حل کیلئے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی اور وفد کو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر اور وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، انجینیئر امیر مقام، رانا تنویر حسین اور عطا اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہدا پر حاضری دی۔وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق بھی موقع پر موجود تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar