Breaking News
Home / انٹر نیشنل / وائٹ ہاوس کی ترجمان کورونا کا شکار، 10 دن قرنطینہ میں رہیں گی

وائٹ ہاوس کی ترجمان کورونا کا شکار، 10 دن قرنطینہ میں رہیں گی

وائٹ ہاوس کی ترجمان کورونا کا شکار، 10 دن قرنطینہ میں رہیں گی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جین ساکی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ یورپ کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ گذشتہ ہفتے کئی بار ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، لیکن اتوار کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔جبکہ میں بدھ کے بعد سے صدر یا وائٹ ہاوس کے عملے کے سینئیر ممبروں کے ساتھ ذاتی طور پر قریبی رابطہ میں نہیں رہی اور اس آخری رابطے کے چار دن بعد تک میرا ٹیسٹ منفی آتا رہا۔ میں شفافیت کے مدنظر آج کے مثبت ٹیسٹ کا انکشاف کر رہی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری صدر سے آخری ملاقات منگل کو ہوئی تھی اور ہمارے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ تھا اور ہم نے ماسک پہن رکھے تھے۔جین ساکی نے کہا کہ ان میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں، اس کا سہرا انہوں نے کورونا ویکسین کو دیا اور کہا کہ وہ گھر سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اور ٹیسٹ سے قبل 10 دن قرنطینہ میں رہیں گی اور اس کے بعد ہی وائٹ ہاس جائیں گی۔واضح رہے کہ 78 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے اتوار کو روم میں تھے اور COP26 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے لیے پیر کو گلاسگو میں ہوں گے۔انہیں کورونا ویکسین کا بوسٹر ستمبر میں لگایا تھا۔بہت سے امریکی اب بھی ویکسین کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، صرف 58 فیصد آبادی کو دونوں خوراکیں لگائی گئی ہیں۔امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے سات لاکھ 45 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ امریکی حکام صحت نے موڈرنا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینز کے بوسٹر شارٹس کی منظوری دی ہوئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar