Breaking News
Home / پاکستان / وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ملاقات

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ملاقات

ضلع خوشاب کے اوورسیز پاکستانیوں کی رہائشوں وکام کرنے والوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ملاقات کی۔ صدر مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب نے ضلع خوشاب سے اوورسیز پاکستانیوں کے رہائشوں وکام کرنے والے لوگوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر برطانیہ اور یورپ امریکہ اور خصوصی طور پر عرب ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہوں یا ان کی فیملی کو بیرون ملک و پاکستان میں درپیش مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی نے ضلعی اوورسیز کمٹیوں کی تشکیل کرنے کیلئے کہا تاکہ ضلعی سطح پر بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے مسائل مقامی طور پر جلد از جلد حل ہو سکیں۔ وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی چیئرپرسن و وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے جلد ہی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ان کی ملاقات ہوئی تھی اور بیرونی ممالک پاکستانی کے مسائل کے حل کیلئے انھوں نے جلد ہی ایک مکمل لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے ان پر چیئرپرسن ہوتے ہوئے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہ صرف ان کے شکر گزار ہیں بلکہ شب و روز ان کے وژن کے مطابق غیر ممالک میں مقیم و کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر امجد ملک نے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی دعوت پر جلد ضلع خوشاب کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود ایک ورکر ہیں اور نائب وزیر اعظم پاکستان و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار صاحب سے ان کا مستقل رابطہ رہتا ہے اور وہ ان کی رہنمائی میں تمام کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی طرف سے جس بھی مسئلہ کی نشان دہی کی گئی وہ فوری حل کیا جائے گا ? سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بیرسٹر امجد ملک کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar