Breaking News
Home / سیاست / (ن) ،پی پی کرپشن کی اڑان بند کر دیں پاکستانی معیشت ٹیک آف کر جائیگی: مسرت چیمہ

(ن) ،پی پی کرپشن کی اڑان بند کر دیں پاکستانی معیشت ٹیک آف کر جائیگی: مسرت چیمہ

جعلی حکمرانوں کے دعوئوں سے مہنگائی کم  نہ عوام کے پیٹ بھریں گے’ سینئر رہنما پی ٹی آئی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ دہائیوں سے حکومتیں کرنے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی صرف اپنی کرپشن کی اڑان بند کر دیں تو پاکستان کی معیشت ٹیک آف کر جائے گی ،جعلی حکمرانوں کے دعوئوں سے مہنگائی کم ہو گی اور نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، آمدن کا ذریعہ نہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا وطیرہ ہے کہ یہ ہر دور میں کمپنی کی مشہوری کے لیے بلند و بانگ دعوے، منصوبے اور لائحہ عمل دیتے ہیں لیکن ہر دور میں ہی ملک کمزور اور عوام بد ترین استحصال کا شکار ہوئے۔ ”اڑان پاکستان پروگرام” سے قبل بھی عوام کی حالت زار بدلنے اور معیشت کی ترقی کے نام پر لالی پاپ دئیے گئے ،بتایا جائے روٹی، کپڑا، مکان اورایشین ٹائیگرکس کے پرفریب نعرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئین و قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی پاکستان حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا،ان شا اللہ جب بھی پی ٹی آئی کو اقتدار ملے گا نہ صرف عوام کی حالت زاربدل کر دکھائیں گے بلکہ ملک بھی حقیقی معنوں میں ترقی کرتا ہوا نظر آئے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar