Breaking News
Home / پاکستان / نیشنل فورنزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

نیشنل فورنزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

فورنزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے، فورنزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل فورنزک ایجنسی بل 2024 کی منظوری دے دی جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فورنزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے، فورنزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں قومی فورنزک ایجنسی بل 2024ء سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کردیا گیا۔ یہ بل وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیش کیا۔پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ سے نیشنل فرانزک بل 2024 منظور ہوکر آیا ہے، اچھا بل ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے، اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا گیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ اس بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط اختیار کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید رکھی گئی ہے، جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اختیار کے غلط استعمال پر اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہیے، جرمانہ 10 لاکھ تو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس بل میں ایک جگہ پر وزیر اعظم کا لفظ ہے باقی جگہوں پر وزیراعظم کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اس سے آگے جاکر مسائل پیدا ہوں گے، اگر آفیشل غلطی کرتا ہے تو جرمانہ صرف ایک لاکھ ہوگا، اس جرمانے کی حد کو 5 لاکھ تک کرنا چاہیے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے، فرانزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی، شازیہ مری کی ترامیم آج ڈراپ کردیں یا وہ واپس لے لیں آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی بعد میں شازیہ مری ترامیم لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔بعد ازاں وزیر قانون کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے بل سے متعلق اپنی ترامیم واپس لے لیں جس کے بعد ایوان نے نیشنل فورنزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar