امید ہے شام میں بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ عارضی ہو گا، امریکہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ پر ایک معاہدے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا لبنان میں جنگ بندی کے بعد مذاکرات میں حماس کی پوزیشن بدل گئی ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہو سکتا ہے کیونکہ اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تیار ہے۔ حماس کی جانب سے ہم کارروائی دیکھ رہے ہیں۔یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سلیوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر دونوں طرف سیاسی مرضی ہو تو ایسا ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنماں کے قتل سے جنگ بندی مذاکرات کو درست راستے پر ڈالنے میں مدد ملی۔ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ابھی میز پر ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ حاصل ہو جائے گا اور نیتن یاہو اس کے لیے تیار ہیں۔شام کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوے سلیوان نے توقع ظاہر کی کہ شام میں بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ عارضی ہو گا۔ انہوں نے کہا شام کی صورت حال بہت سے خطرات کا باعث ہے، ان خطرات میں ملک کی تقسیم کا امکان بھی شامل ہے۔ جیک سلیوان نے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھانے اور ایران پر دبا ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
