Breaking News
Home / پاکستان / نیب غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل میں بھی کارروائی کر رہا ہے.چیئرمین بیب

نیب غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل میں بھی کارروائی کر رہا ہے.چیئرمین بیب

اسلام آباد۔9دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن):قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق شہریوں کی شکایات سننے کے لئے ہر ماہ کی آ خری جمعرات کو کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. نیب نے نہ صرف سینکڑوں شہریوں کی شکایات سنی ہیں بلکہ نیب کو ہزاروں شکایات موصول ہوئی ہیں جو کہ 2019کے مقابلہ میں دوگنا ہیں ۔ نیب غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل میں بھی کارروائی کر رہا ہے نیب ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کے کردار کا معترف ہے۔
چیئرمین پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن ڈاکٹر جیسو مال ٹی لیمانی کی قیادت میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے سیلز اور انکم ٹیکس سے متعلق مقدمات کی پیروی نہیں کررہا۔اورموجودہ سیلز اور انکم ٹیکس سے متعلق تمام مقدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو قانون کے مطابق کارروائی کے لیے بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان،بہاولپور اورسکھر کے کاٹن جنرز مالکان کو جاری کیے گئے نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا گیا ہے ۔ چئیرمین نیب ذاتی حیثیت میں مقدمات کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں۔ نیب کی کارروائیوں کے باعث بزنس کمیونٹی متاثر ہو رہی ہے۔یہ تاثر درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1210ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ان میں سے کوئی بھی کاٹن جننگ فیکٹری کے مالکان کے خلاف نہیں۔جس سے نیب کے خلاف اس تاثر کے پروپیگنڈہ کی نفی ہوتی ہے۔بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی خوشحال ہو گی تو ملک خوشحال ہو گا۔نیب قانون کے مطابق اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔اور نیب عوام دوست ادارہ ہے جو کہ ہر شخص کی عزت نفس پر بھرپور یقین رکھتاہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کر نا نیب کی اولین ترجیح ہے۔اس لئے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی شکایات سیل قائم کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال نیب ہیڈکوارٹرز میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ایک ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا۔نیب قانون کے مطابق بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے.

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar