Breaking News
Home / پاکستان / نو مئی مقدمات میں ’’رحم کی اپیل‘‘ کرنے والے 67 مجرمان میں سے 19 کی سزائیں معاف

نو مئی مقدمات میں ’’رحم کی اپیل‘‘ کرنے والے 67 مجرمان میں سے 19 کی سزائیں معاف

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا ہے، سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران، مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں ۔48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل” میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ۔ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا ۔جن 19 مجرمان کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان’سمیع اللہ ولد میرداد خان’لئیق احمد ولد منظور احمد’امجد علی ولد منظور احمد’یاسر نواز ولد امیر نواز خان’سِید عالم ولد معاذاللہ خان’زاہدخان ولد محمد نبی’محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان’ حمزہ شریف ولد محمد اعظم ‘ محمد سلمان ولد زاہد نثار’ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ’ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل’ سفیان ادریس ولد ادریس احمد’منیب احمد ولد نوید احمد بٹ’ محمد احمد ولد محمد نذیر’ محمد نواز ولد عبدالصمد’ محمد علی ولد محمد بوٹا’ محمد بلاول ولد منظور حسین ‘ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ۔سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادرکیا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar