مقتولین میں ماں ،دو بیٹیاں ،نواسہ شامل ، ملزم نے گھر کو آگ بھی لگا دی، گرفتار کر لیا گیا
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ ظفروال کے گائوں خوشحال گڑھ میں نوجوان نے مبینہ طور پر رشتہ کے تنازعہ پرگھر میں گھس کراندھا دھندفائرنگ کر کے تین خواتین اور کمسن بچے کو قتل کر دیا،قتل ہونے والوں میں ماں ،دو بیٹیاں اور ایک نواسہ شامل ہے، واردات کے بعد ملزم نے گھر کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ظفروال کے گائوں خوشحال گڑھ میں مبینہ طور پر رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان میں گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے گھر میں موجود تین خواتین اور ایک کمسن بچے کو قتل کر دیا۔ قتل ہونے والوں میں 65سالہ حاجرہ بی بی،36 سالہ عاصمہ بی بی،30سالہ عالیہ بی بی اور چھ سالہ عبداللہ شامل ہے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد عبدالغنی اور صائمہ غنی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔واردات کے بعد ملزم نے گھر کو آگ لگا دی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاشوں کو تحویل میں لے لیا ،۔تھانہ ظفروال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم اکرام کوزخمی حالت میں موقع پر گرفتار کر لیا۔واردات کے بعد پورے گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر آ نکھ اشکبار تھی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

