لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کی اپنے نکاح کی تقریب میں تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز نے تلاوت کلامِ پاک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں خوبصورت آواز میں سور الرحمن کی تلاوت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
