Breaking News
Home / انٹر نیشنل / نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب

نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب

72 سالہ نندی نداتواہ 57 فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں
ونڈ ہاک(ڈیلی پاکستان آن لائن )نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون کو صدر منتخب کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ نندی نداتواہ 57 فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔ فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی موت کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا، وہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔سیاسی جماعت جنوبی مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والی نندی نداتواہ نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کے لیے ووٹ دیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تکنیکی مسائل، بیلٹ پیپرز کی قلت اور دیگر مسائل کی وجہ سے انتخابی عہدیداروں نے ووٹنگ کو ہفتے تک بڑھا دیا تھا۔مسائل کے باعث ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی تھیں جبکہ کچھ ووٹروں نے ووٹنگ کے پہلے دن 12 گھنٹے تک انتظار بھی کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ کے مرحلے میں توسیع کو غیر قانونی قرار دے کر نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے امیدوار نے 25.5 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar