Breaking News
Home / پاکستان / نشان حیدر محمد حسین شہید کا53واں یوم شہادت 10دسمبر کو منایا جائے گا

نشان حیدر محمد حسین شہید کا53واں یوم شہادت 10دسمبر کو منایا جائے گا

نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن)نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا53واں یوم شہادت 10دسمبر کو منایا جائے گا، شکر گڑھ سیکٹرمیں ہرڑ خورد کے مقام پرقوم کے اس بہادر سپوت نے1971 کی جنگ میں وطن کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئیجام شہادت نوش کیا ، سوار محمد حسین 18 جون 1949 کو ڈھوک پیر بخش نزد ماتلی ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے اور 3 ستمبر 1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شمولیت اختیار کی اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دینے لگے۔ دسمبر 1971 میں وہ ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذ جنگ پر گولہ بارود کی ترسیل کرتے رہے اور کٹھن اور پرخطر مہمات میں پاک فوج کیدستوں کے ساتھ ساتھ رہے۔ 10 دسمبر 1971 کو انہوں نے ہر خطرے کا آگے بڑھ کر مقابلہ کیا اور شکرگڑھ سیکٹر میں موضع ہرڑخورد محاذ پر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساتھیوں سے ملکر دشمن کا بھرپور دلیری سیمقابلہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ ہوئے اور سوار محمد حسین شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔سوار محمد حسین شہید کی جائے شہادت پرایک یاد گار تعمیر کی گئی ہے آپ کی اعلی خدمات کے اعتراف میں حکومت نےآپ کو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar