Breaking News
Home / بزنس / نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافے سے معیشت کو تحرک ملے گا’ خادم حسین

نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافے سے معیشت کو تحرک ملے گا’ خادم حسین

پالیسی ریٹ میں کمی سب سے اہم عنصر ہے ،معیشت کو گروتھ ملے گا’ ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ اور سابقہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے نجی شعبے کو دئیے جانے والے قرضوںمیں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 815فیصد کا نمایاں اضافے سے یقینی طور پر معیشت کو تحرک ملے گا،نجی شعبے کے قرض میں نمایاں اضافے کے پیچھے پالیسی ریٹ میں کمی سب سے اہم عنصر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بینکوں کو چاہیے کہ مختلف طرز کے قرضوںمیں کاروباروںکے لئے جاری کئے جانے والے قرضوں کو ترجیح دی جائے جس سے نہ صرف ہماری معیشت ترقی کرے گی بلکہ روز گار کے مواقع بھی پید اہوں گے۔ پالیسی ریٹ میں کمی کے بعد یقینی طور پر نجی شعبہ بھی بینکوں میں رکھا گیا سرمایہ کاروبار وں میں لگا ئے گا جس سے ہماری معیشت گر وتھ کرے گی ۔ خادم حسین نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز کے لئے قرضوں کا اجراء بلا سود اور سہل ہونا چاہیے کیونکہ اس مد میں جانے والے قرضے چھوٹی انڈسٹری کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے ۔حکومت کو ایسی پالیسی بھی لانی چاہیے جس میں طلبہ بھی چھوٹے کاروبار کی جانب راغب ہوں تاکہ پبلک سیکٹر پرروزگار فراہمی کا بوجھ کم ہو سکے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

پاکستان آرگینک میٹ کمپنی کا یو اے ای کوسپلائی کامعاہدہ بڑی کامیابی ہے :نجم مزاری

  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ …

Skip to toolbar