Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ناکام مارشل لا لگانے والے جنوبی کورین صدر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

ناکام مارشل لا لگانے والے جنوبی کورین صدر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن )ناکام مارشل لا لگانے والے جنوبی کورین صدر یون سوک ییول کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے صدر یون سوک ییول پر یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگی ہے جب ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں قیادت کا بحران بھی شدید ہوتا رہا ہے۔انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ اوہ ڈانگ وون سے جب پوچھا گیا کہ ان کے خلاف کیا اقدامات ہونے جا رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ صدر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ صدر یون اب بھی قانونی طور پر کمانڈر ان چیف ہیں تاہم دوسری جانب سینئر فوجی قیادت میں بڑھتے اختلافات کے باعث اختیار پر ان کی گرفت ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی موجودہ صدر پر اس طرح کی پابندی لگائی گئی ہے۔ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی نے صدر یون کے فوج پر اختیار ختم کیے جانے کے علاوہ صدر یون اور مارشل لا کی کوشش میں شامل فوجی حکام کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اس سے قبل صدر یون مارشل لا لگانے کی کوشش پر معافی مانگ چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar