Breaking News
Home / شوبز / ناصر ادیب نے ریما سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

ناصر ادیب نے ریما سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

میں معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں’ناصر ادیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر ریما خان سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہونے کے بعد ناصر ادیب نے اداکارہ سے معافی مانگ لی ۔ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں ہاتھ جوڑ کر ریما خان سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کیلیے مجھے معاف کردیں۔ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ناصر ادیب نے مزید کہا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اوراس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے، اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت ہیرامنڈی بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک شو میں ریما کے متعلق ریمارکس دیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہائش پذیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں مسترد کردیا تھا۔ناصر ادیب کے اس متنازع بیان پر انھیں شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اداکارہ سے معافی مانگ لی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar