Breaking News
Home / انٹر نیشنل / نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند کر دیا

ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں کو اسکولوں سے اٹھا لیا گیا ہے۔صدر محمد بخاری کے معاون خصوصی ابراہیم گمباری نے محفوظ اسکول ڈیکلیریشن کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔گمباری نے صدر محمد بخاری کی طرف سے کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خاص طور پر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری اسکولوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے تعلیمی نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں 12 ملین سے زائد بچے ایسے ہیں جنہوں نے اغوا ہونے کے خوف سے اسکول جانا بند کر دیا ہے۔گمباری نے کہا ہے کہ خاص طور پر بچیوں کے معاملے میں سکیورٹی مسائل اور ان کے اثرات پر قابو پانا نہایت دشوار ہے لیکن حکومت شعبہ تعلیم میں ضروری کامیابی کے حصول کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنا جاری رکھے گی۔نائیجیریا کے وزیر تعلیم چکوومیکا نواجیوبا نے بھی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں پر حملوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اسکولوں سے اغوا کئے جانے والے بچوں کو تاوان کے بدلے میں رہا کر دیا جاتا ہے لیکن یہ بچے ایک ذہنی جھٹکے کا سامنا کرتے اور خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا کے صوبوں بینو، کادونہ، کاتسینا اور زمفارا سے حالیہ مہینوں میں کثیر تعداد میں بچوں کے اغوا کے بعد بہت سے اسکولوں میں تعلیمی کاروائیوں میں وقفہ ڈال دیا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar