Breaking News
Home / صفحۂ اول / میں زندہ ہوں، بھارت میں مردہ کھلاڑی بول اٹھا

میں زندہ ہوں، بھارت میں مردہ کھلاڑی بول اٹھا

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران تیز رفتار گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش ، لوگوں نے مردہ سمجھ لیا

کھلاڑی کے زمین پر گرنے کی ویڈیو بھارت میں وائرل ، انتقال کی خبر پھیل گئی ، ….میں زندد ہوں ،متاثرہ کھلاڑی نے ویڈیو جاری کر دی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران تیز رفتار گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش ہو گیا جسے لوگوں نے مردہ سمجھ لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک میچ کے دوران باولر نے گیند کرائی جسے بلے باز نے زور دار شارٹ کھیلا اور گیند سیدھا باؤلر کے سرمیں جا لگی جس سے وہ زمین پر گر گیا۔

باؤلر کے زمین پر گرتے ہی کھلاڑی اس کے گرد جمع ہو گئے اور لوگ سمجھے کہ شاید وہ گیند سر پر لگنے سے چل بسا ہے۔ کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کھلاڑی کے زمین پر گرنے اور دیگر کھلاڑیوں کے اردگرد جمع ہونے کی ویڈیو بھارت میں وائرل ہو گئی اور اس کے انتقال کر جانے کی خبر پھیل گئی تاہم اس کے کان کا نچلا حصہ تھوڑا سا متاثر ہوا تھا۔

متاثرہ کھلاڑی نے بعد ازاں اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سر میں گیند لگنے سے گر گئے تھے۔ گیند لگنے سے انہیں چکر آنے اور سردرد کے علاوہ انہیں کچھ نہیں ہوا۔کھلاڑی کا کہنا تھا میں مرا نہیں ہوں بلکہ زندہ ہوں اور میں سٹی اسکین کروانے کو بھی تیار ہوں۔ ڈاکٹر کا کھلاڑی سے متعلق کہنا تھا کہ یہ خوش قسمت ہے جو بچ گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar