پھولنگر( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او ایجوکیشن قصور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے میٹرک رزلٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کے پرنسپلز میں تعریفی اسناد اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔ محکمہ ایجوکیشن قصور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں قصور بھر کے گورنمنٹ ہائی اسکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی کم ڈراپ آئوٹ اور میٹرک امتحان میں 80فیصد سے زائد رزلٹ کے حامل سکولز کے سربراہان میں سی ای او ایجوکیشن قصور گلزار احمد بھٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شوکت علی خاں نے تعریفی اسناد اور کیش پرائز تقسیم کیے ۔اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں کی ہدایت پر اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی اسی طرح حوصلہ افزائی جاری رکھی جائیگی ۔انکا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ سرکاری سکول ہی معیاری سکول ہیں لحاظ ٹیچرز کو چاہیے کہ وہ مزید دل لگا کر بچوں کی تعلیم اور تربیت پر توجہ دیکر اپنا لوہا منوائیں اور پنجاب گورنمنٹ بھی قابل اساتذہ کی محنت کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
