Breaking News
Home / صفحۂ اول / میانوالی :تھانے پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،4مارے گئے

میانوالی :تھانے پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،4مارے گئے

بیس سے زائد خوارجی دہشتگردوںنے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچر ، ہینڈ گرینیڈ بھی پھینکے، دو اہلکار زخمی

لاہور/میانوالی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے جوانوں نے تھانہ چاپری میانوالی پر خوارجی دہشتگردوں کا اچانک حملہ ناکام بنا دیا ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خیبر پختواخواہ سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسی خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر 20 سے زائد خوارجی دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا۔پولیس اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دہشتگردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے اورہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے تاہم جس میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4خوارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar