لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے موٹر سائیکل کے لرنر لائسنس پر 42دن کے ریلیف میں مزید توسیع کر دی ۔ ترجمان کے مطابق ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت میں 15دسمبر تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گزشتہ دو ماہ میں اس مہم سے 20لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ لائسنسنگ سینٹرز پر رش اور عوامی خواہشات پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا، 15دسمبر تک شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42دن کا ریلیف حاصل کر سکیں گے، 16دسمبر سے 42دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر سے لائسنس بنوا سکتے ہیں، شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹرزاور آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں، قطار اور انتظار سے بچنے کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا ہے۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ٹریفک پولیس جدید لائسنسنگ نظام سے خدمت کا سفر جدت سے کر رہی ہے،ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہے،قانون کی پاسداری ذمہ دار شہری اور مہذب قوموں کا شیوہ ہے۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
