کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے’ترجمان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو 01لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے مسلسل 73بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی، 09مرتبہ ٹریفک سگنل، 03مرتبہ ون وے اور 01مرتبہ لین لائن کیخلاف ورزی کی۔مغلپورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا گیا ۔ موٹرسائیکل سوار کو 86مرتبہ خلاف ورزی پر 01لاکھ 54ہزار جرمانہ کیا گیا ۔ موٹرسائیکل کو تھانے بند کروادیا گیا، چالان جمع کروانے کے بعد موٹرسائیکل حوالے کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، سیف سٹی کو پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم سے انٹیگریڈ کردیا گیا، منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
