Breaking News
Home / صفحۂ اول / موسمیاتی تبدیلی: 2030 سے پہلے کوئلے سے چلنے والے تقریباً تین ہزار پاور پلانٹس بند کرنا ہوں گے، تحقیق

موسمیاتی تبدیلی: 2030 سے پہلے کوئلے سے چلنے والے تقریباً تین ہزار پاور پلانٹس بند کرنا ہوں گے، تحقیق

موسمیاتی تبدیلی: 2030 سے پہلے کوئلے سے چلنے والے تقریباً تین ہزار پاور پلانٹس بند کرنا ہوں گے، تحقیق

گلاسگو (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والے ایک عالمی تھِنک ٹینک ٹرانزیشن زیرو کی ریسرچ کے مطابق دنیا کو درجہ حرارت 1.5 سیلسیس کے اندر رکھنے کے لیے 2030 سے پہلے کوئلے سے چلنے والے تقریباً تین ہزار پاور پلانٹس بند کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گلاسگو میں اقوام متحدہ کے COP26 موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس سے چند دن پہلے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی دو ہزار گیگا واٹ سے زیادہ بجلی استعمال ہو رہی ہے، اور اسے تقریبا نصف تک کم کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کے لیے اب سے دہائی کے آخر تک روزانہ تقریبا ایک یونٹ کی بندش کی ضرورت ہے۔کوئلے سے پیدا ہونے والی تقریبا ایک ہزار گیگا واٹ بجلی کو بند کرنے کی ضرورت چین پر ذمہ داری ڈالے گی- جو کہ دنیا میں موسم کو گرم کرنے والی گرین ہاس گیس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور دنیا کے تقریبا نصف کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کا مالک ہے۔ٹرانزیشن زیرو کے تجزیہ کار اور رپورٹ کے مصنف میٹ گرے نے کہا کہ منطقی نتیجہ یہ ہے کہ آدھی کوشش چین کو کرنے کی ضرورت ہے۔چین نے اپنے کل توانائی میں کوئلے کا حصہ جو 2005 میں 72.4 فیصد تھا، سے کم کر کے گذشتہ سال 56.8 فیصد کر دیا ہے، لیکن کھپت کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔صدر شی جن پنگ نے رواں سال کے آغاز میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ چین سنہ 2025 کے بعد کوئلے کے استعمال کو کم کرنا شروع کرے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar