Breaking News
Home / پاکستان / ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے’ عظمی بخاری

ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے’ عظمی بخاری

نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے،نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے،2014 ء سے جاری گھٹیا مہم کے باوجود مریم نواز ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی، 9مئی اور 26نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں، نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد سکالر شپ دے رہی ہیں، مریم نواز طلبہ کے ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کر رہی ہیں، جو ان کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف 2014ء سے گھٹیا مہم چل رہی لیکن وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں، جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی، جو چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہوتے وہ قوم کے بچوں کے ہاتھ پٹرول بم اور غلیلیں ہی تھماتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar