Breaking News
Home / انٹر نیشنل / معیشت کی بدحالی، امن و عامہ کی بحالی طالبان حکومت کے بڑے چیلنجز

معیشت کی بدحالی، امن و عامہ کی بحالی طالبان حکومت کے بڑے چیلنجز

معیشت کی بدحالی، امن و عامہ کی بحالی طالبان حکومت کے بڑے چیلنجز

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان 20 سال کی جنگ کے بعد امریکی زیرقیادت نیٹو افواج کے انخلا کا جشن منا رہے ہیں لیکن لاکھوں افغانوں کے لیے تباہ حال معیشت کے درمیان زندگی گزارنا مشکل اور غیر یقینی صورت اختیار کر گیاہے۔دوسری بار ملک کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان نے اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ افغانستان بالآخر ایک “آزاد اور خودمختار” قوم ہے۔سرکاری ملازمین کو کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور بینک بمشکل کام کر رہے ہیں کیونکہ 15 اگست کو طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد افغانستان بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے کٹ گیا ہے۔طالبان جنگجوں اور حکومتی افواج کے درمیان مہینوں کی مہلک لڑائی کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زائد افغان اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے منگل کے روز آنے والی “انسانی تباہی” کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بنیادی خدمات “مکمل طور پر” ختم ہونے کا خطرہ ہے۔لوگوں میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ آیا طالبان بدحال معیشت کو سہارا دینے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ خدمات کی فراہمی اور معیشت کو سنبھالنے کے حوالے سے طالبان کی طرز حکمرانی کے حوالے سے بہت بڑے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف نے جاری امدادی رقم کو بند کر دیا ہے اور یہ صورتحال طالبان کے لیے مزید رکاوٹیں کھڑی کر سکتا ہے۔ افغانستان کے مرکزی بینک بورڈ کے رکن نے امریکی صدر جو بائیڈن اور آئی ایم ایف پر زور دیا کہ وہ ملک کے لیے فنڈز جاری کریں۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ افغان مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar