Breaking News
Home / انٹر نیشنل / معزول صدر بشار الاسد کا احتساب ہونا چاہیے،جوبائیڈن

معزول صدر بشار الاسد کا احتساب ہونا چاہیے،جوبائیڈن

ہم اقوام متحدہ کی زیر قیادت عمل کے تحت تمام شامی گروپوں کے ساتھ تعاون کریں گے ،گفتگو
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے شام میں برپا ہونے والے انقلاب کو شامی عوام کیلئے اپنے ملک کی تعمیر نو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے اور یہ شام کے عوام کے لیے اپنے ملک کی تعمیر نو کا ایک تاریخی موقع ہے، واشنگٹن شامیوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی زیر قیادت عمل کے تحت تمام شامی گروپوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ اسد حکومت کے بعد ایک نئے آئین کے ساتھ آزاد، خودمختار شام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔جوبائیڈن نے کہا کہ فاتح حزب اختلاف اتحاد کے اندر سخت گیر گروپوں کو جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکہ نے حزب اختلاف اتحاد کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اعتدال پسند ہیں لیکن ہم صرف ان کے الفاظ نہیں بلکہ ان کے اعمال کا جائزہ لیں گے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اس بارے میں واضح ہے داعش شام میں خود کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے کسی بھی خلا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی تاہم ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar