Breaking News
Home / بزنس / معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے’ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے’ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں عہدیداران سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی استحکام معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔اجلاس کی صدارت صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد نے کی جبکہ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغرو دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور چیمبر پر زور دیا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور چیمبر ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ براہ راست ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے تاکہ مسائل و تجاویز پر براہ راست تبادلہ خیال ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبہ اور معیشت کی ترقی ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ بطور وزیر اعظم، انہوں نے صنعت، تجارت اور معاشی پیشرفت پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معاشی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیاں ایسی ہوں جو مینوفیکچرنگ، ویلیو ایڈیشن، جدت اور قابل تجدیدتوانائی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور سب سے بہترین، سستی اور ماحول دوست توانائی کا ذریعہ ہے، زرعی شعبہ کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے زرعی پیداوار بڑھانے، بیج اور زرعی ادویات میں ملاوٹ جیسے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے نقصان دہ قومی اداروں سے متعلق بھی لاہور چیمبر کے صدر کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے لاہور چیمبر کی مہمان نوازی اور قومی معیشت میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی اور بتایا کہ ان کے ملک بھر کے چیمبرز کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد نے کہا کہ نجی شعبے کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دی جائے تاکہ مؤثر اقتصادی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کو مستحکم کرنے اور معاشی بحالی کے لیے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات فراہم کی جائیں تو ترسیلات زر میں 50 فیصد اضافہ ممکن ہے جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔میاں ابوزر شاد نے پالیسیوں میں تسلسل، توانائی کی قیمتوں میں کمی اور گورننس میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اہم ہے۔ایل سی سی آئی کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے پبلک پرائیویٹ تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مقامی صنعتوں کی مسابقت بڑھانے کے لیے ٹیکس اور پیداواری پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں۔صدر لاہور چیمبرنے کہا کہ سیاسی استحکام براہ راست کاروباری سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کی ایک دن کی بندش سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت اور معیشت سے متعلق پالیسوں کی تشکیل کے عمل میں لاہور چیمبر کو شامل مشاورت رکھا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar