لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق صدیق الفاروق کی نماز جنازہ آج (پیر )کے روز ادا کی جائے گی۔صدیق الفاروق نواز شریف کے دور حکومت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک رہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے عرفان صدیقی نے حالیہ دنوں ان کی عیادت بھی کی تھی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدیق الفارق کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
