Breaking News
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) کو گرانے اور ہمیں جیل بھیجنے کی سازش میں عمران خان بھی ملوث تھے’سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کو گرانے اور ہمیں جیل بھیجنے کی سازش میں عمران خان بھی ملوث تھے’سعد رفیق

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے انہیں جیل بھیجنے میں کردار نہ ہونے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی کے موقع پر کی گئی میری گفتگو شواہد اور تجربات کی روشنی میں میرے خیالات کی عکاسی کرتی ہے، اپنے ہر جملے پر آج بھی قائم ہوں اور رہوں گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حسب عادت پی ٹی آئی کے حامیوں نے 23 منٹ کی تقریر کے سیاق وسباق سے ہٹ کر اس میں سے ایک جملہ اٹھایا اور عمران خان کو معصوم ثابت کرنے کے لیے اسے وائرل کردیا مجھے اور میرے بھائی کو عمران خان نے نہیں جنرل باجوہ اور جسٹس ثاقب نثار نے جیل بھیجا۔انہوںنے کہاکہ اپنی تقریر کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انہیں اور ان کے بھائی کو جیل بھجوایا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اس جیل کو توسیع دے کر طویل تر کروایا۔سعد رفیق نے کہا کہ ان کے خاندان کو تکلیف دینے والوں سے ذاتی رنجش تھی اور نہ ہے اور نہ ہی کوئی انتقام لینا ہے لیکن ذمہ داران میں سے کسی ایک کو مکھن سے بال کی مانند نکال کر تاریخ مسخ کرنے نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس نے جو کیا وہ اب تاریخ کا حصہ ہے، جرنیل ہوں، جج ہوں یا سیاستدان ہوں سب تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا پس منظر محض یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو گرانے اور ہماری پکڑ دھکڑ کی تیاری2017 سے شروع تھی، جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر)فیض حمید، جسٹس ثاقب نثار اور ان کے ساتھی اس کھلواڑ کو اپنی ریاستی طاقت سے آگے بڑھا رھے تھے جبکہ عمران خان اس سازش کا حصہ اور اس سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں سے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar