Breaking News
Home / پاکستان / مسلم لیگ(ن) کا این اے249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

مسلم لیگ(ن) کا این اے249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

مسلم لیگ(ن) کا این اے249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے، 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ تک نتائج تسلیم نہیں کریں گے، محمدزبیر

کراچی اپریل 30 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ الیکشن جیت چکے تھے، 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بدلے گئے، انہوں نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے، 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ تک نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ نتائج پر پولنگ ایجنٹ کےدستخط بھی نہیں، ابہام پیدا ہوا. ڈسکہ کی طرح یہاں پر بھی ووٹ اور پریذائیڈنگ افسرغائب ہو گئے تھے.

حلقے سے نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بولے کہ جب تک 15 پولنگ اسٹیشنز کا فارنزک آڈٹ نہیں ہوتا، رزلٹ تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ این اے 249 میں نون لیگ سے الیکشن چرا لیاگیا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا، دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar