Breaking News
Home / پاکستان / مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی کی موجودہ قیادت کو اہم مشورہ دیدیا

مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی کی موجودہ قیادت کو اہم مشورہ دیدیا

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستا ن تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی کی موجودہ قیادت کو جیلوں میں قید رہنمائوں سے پارٹی اور سیاسی معاملات میں مشاورت کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جو اس وقت ناحق قید میں ہیں انہوں نے خط لکھ کر بہترین تجاویز دی ہیں جن پر عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جو باہر لوگ ہیں اور پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں وہ جیلوںمیں قید کاٹنے والے رہنمائوں سے پارٹی اورسیاسی معاملات میں مشاورت کر لیا کریں،یہ پارٹی کیلئے بھی اور ملک کے لئے بھی بہتر ہوگا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اس وقت پارٹی کو بھرپور اتحاد کی ضرورت ہے ، ایک دوسرے کے بارے میں بد گمانیاں پیدا کرنے کی بجائے کندھے سے کندھا ملا کر چلا جائے تاکہ ہمارے مخالف جو منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں انہیں منہ توڑ جواب مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو عوام سے کوئی سرو کار نہیں اس لئے یہ جمہور کی آواز کو بھی اہمیت نہیں دیتے ۔ معاشی اشاریوں کو اوپر جاتا دکھانے کے لئے جو فرمائشی پروگرام چل رہا ہے عوام اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ، آج حالات یہ ہیں کہ لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہیں اور جعلی حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعویدار ہیں۔مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور دونوں جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar