Breaking News
Home / پاکستان / مسجد ویڈیو معاملہ، ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز گل

مسجد ویڈیو معاملہ، ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز گل

مسجد ویڈیو معاملہ، ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز گل

مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے، مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں،معاون خصوصی کا ٹوئٹ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ صباقمر اورگلوکار بلال سعید مسجد کے اندر ویڈیو کی شوٹنگ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، مسجد کا تقدس پامال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اوقاف نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرنے کا نوٹس لے لیا ۔

دوسری جانب صبا قمر اور بلال سعید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے ہیں اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”اور یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ فنکار اور ادیب معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں،وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں،ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔

مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔اکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک ویڈیوز تک جا پہنچی ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے،مسجد فوٹو شوٹ کےلئے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کےلئے استعمال ہونی چاہئے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar