مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صفائی رکھنے اور وہاں کھانا کھانے سے گریز کی ہدایت
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ادارہ حرمین کے امور کی نگراں کمیٹی نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی خواتین زائرین کے لیے 9 ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہدایات میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی زائر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے مہمان خواتین، امید ہے آپ مسجد الحرام آمد پر اداب کا خیال رکھیں گی، انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں۔ہدایات کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آتے وقت شرعی حجاب کی پابندی کریں، مسجد میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں، جماعت کے دوران صف بندی کا خیال کریں، یہاں موجود کارکن خواتین سے تعاون کریں۔انتظامیہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صفائی رکھنے اور وہاں کھانا کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کے علاوہ بلند آواز میں باتیں سے منع کیا گیا ہے، قالیون پر جوتوں کے ساتھ چلنے سے گریز کرنے اور اور اپنی اشیا کو ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرخواتین کے لیے نماز فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک جبکہ دوسرا وقت عشا کی نماز کے بعد سے رات دو بجے تک رکھا گیا ہے۔مردوں کے لیے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ کیلیے نصف شب کے بعد 2 بجے سے نماز فجر تک جبکہ دوسرا وقت ساڑھے گیارہ سے نماز عشا تک کا رکھا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق نسک یا توکلنا ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔
Tags #AdherenceToRules #BetterServiceForPilgrims #Cleanliness #CongregationalPrayer #cooperation #FemaleVisitors #GoogleBusinessNews #Guidelines #HaramainAffairsCommittee #HaramainNews #IslamicEtiquette #MosqueRules #NewsReport #PeripheralMatters #PermitFromTawkalnaApp #ProperHijab #Prophetmosque #SaudiArabia #SilenceInMosque #VisitorEtiquette
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
