Breaking News
Home / بزنس / مستقبل قریب میں ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے’قائم مقام ایرانی قونصل جنرل

مستقبل قریب میں ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے’قائم مقام ایرانی قونصل جنرل

ایرانی قونصلیٹ نے ویزا کے اجرا سمیت دیگر معاملات میں ہمیشہ تاجر برادری کو سہولیات مہیا کی ہیں’علی اصغر یکدل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن + این این آئی)ایران کے قائم مقام قونصل جنرل علی اصغر یکدل نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مستقبل قریب میں مزید مضبوط ہوں گے۔لاہور چیمبر میں ہونے والے اس اجلاس سے صدر میاں ابوذر شاد، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران احسن شاہد، سلمان علی، منظور حسین جعفری اور آصف ملک نے بھی خطاب کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ قونصلیٹ نے ہمیشہ لاہور چیمبر کے ساتھ بہترین تعلقات قائم رکھے ہیں اور یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ نے ویزا کے اجرا سمیت دیگر معاملات میں ہمیشہ تاجر برادری کو سہولیات مہیا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر کی قیادت کو ایران کے یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جو 11 فروری کو منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں مالیاتی نظام اور دیگر مسائل کے حل پر کام کر رہی ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو ان کے انتخاب پر مبارکباد بھی پیش کی۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ایرانی قونصل خانے کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ قونصل جنرل نے ہمیشہ لاہور چیمبر کے ساتھ قریبی تعلقات قائم رکھے ہیں، خاص طور پر ویزا کے اجراء سے متعلق لاہور چیمبر کی سفارشات کو قبول کیا ہے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ایران پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ یکم جون 2023 کو پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او 642 نے دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی بارٹر تجارت کے آغاز کا فریم ورک فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہااب یہ دونوں حکومتوں، چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ سیکشنز کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان سے چاول، گوشت، ٹیکسٹائل، پھل، سبزیاں اور فارماسیوٹیکل مصنوعات درآمد کر سکتا ہے جبکہ پاکستان ایرانی پٹرولیم مصنوعات اور صنعتی خام مال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگل کنٹری نمائشوں اور تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی مارکیٹوںکو بہتر طور پر سمجھنے اور بارٹر ٹریڈ سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ دونوں ممالک کی معاشیات کے لیے نقصان دہ ہے۔ دونوں ممالک کو مل کر تجارت کو معمول پر لانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔میاں ابوذر شاد نے کہا کہ دونوں ممالک کو مالیاتی ادارے قائم کرکے دستاویزی اور موثر تجارتی لین دین میں آسانی پیدا کرنی چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar