Breaking News
Home / پاکستان / مریم نواز نے پاکستان کا پہلا”پنجاب دھی رانی پروگرام”لانچ کر دیا، 51 اجتماعی شادیوں سے آغاز

مریم نواز نے پاکستان کا پہلا”پنجاب دھی رانی پروگرام”لانچ کر دیا، 51 اجتماعی شادیوں سے آغاز

نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک سپیشل جوڑابھی شامل ،مریم نواز کی فرداً فرداً سب کو مبارکباد
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)دھی رانی۔۔۔۔ سب کی سانجھی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا”پنجاب دھی رانی پروگرام” لانچ کر دیاـلاہور کے بہترین میرج ہال میں 51ـ اجتماعی شادیوں سے آغاز کردیاگیاـنوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک سپیشل جوڑا بھی شامل تھا ـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود نوبیاہتا جوڑوں کوفرداً فرداً مبارکباد دیـ انہوں نے دلہنوں کو پیار اور اظہار شفقت کیا اور دعائیں دیںـتقریب میں مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ لاہور ندیم کامران نے باری باری دعائیں کرائیںـنو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے بیڈ میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر سامان کے تحائف دئیے گئےـ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کیـوزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر دلہن سے اظہار شفقت کرتے ہوئے دھی رانی سلامی کارڈ بھی دیاـ دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر نوبیاہتا جوڑا ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکے گاـ دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیاـ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا ـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تحفہ کے طور پر ملنے والے سامان کا بھی معائنہ کیاـپنجاب میں رواں سال میں مجموعی طورپر 3000اجتماعی شادیاں کرائی جائیںگی، پہلے مرحلے میں 1500اجتماعی شادیاں کرائی جا رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر”پنجا ب دھی رانی پروگرام” کے لئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہےـوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ”دھی رانی پروگرام” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”دھی رانی پروگرام” کے تحت موجود بیٹیوں اور بیٹوں، والدین اور اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی مبارکباددیتی ہوں ـاللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھےـ دعا کے ساتھ میں بیٹیوں اور بیٹوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے آئی ہوں ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹوں کو آباد و شاد رکھےـ نئی زندگی کی شروعات میں برکت ڈالے،دکھ سکھ کا ساتھی بنائےـ بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی میں شمولیت ایک جذباتی لمحہ ہے، بے حد خوش ہوں ـ شادی بچوں اور والدین کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے،دعا گو ہوں ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جتنے آپ کے والدین خوش ہیں، آپ خوش ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں ـاللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹو ں کو سکھ اورچین والی زندگی دے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar