لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پنجاب یونیورسٹی کی ڈگری ہے۔انہوں نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان محنتی بچوں کو گارڈ آف آنر ملنا چاہیے۔ مریم نواز نے اسکالرشپس دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں ہونہار طلبہ کو اپنا سلام پیش کرتی ہوں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ آپ کے مستقبل کے لیے دن رات سوچتی ہوں، آج میں ایک سیاسی رہنما نہیں، بلکہ ایک ماں کے طور پر خطاب کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کو صرف اسکالرشپس نہیں، بلکہ میرٹ پر محنت کا صلہ مل رہا ہے، پولیس کے دستے نے آج آپ کی محنت کو گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے ریاست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، کہتے ہیں کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، اور ہونی بھی چاہیے۔مریم نواز نے یہ بھی یقین دلایا کہ پنجاب کا کوئی بچہ فیس نہ ہونے کے باعث اعلی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیم آپ کے والدین سے زیادہ میری ذمہ داری ہے، 30 ہزار اسکالرشپس کے لیے 70 ہزار درخواستیں آئیں، 60 فیصد اسکالرشپس طالبات کو مل رہی ہیں، 30 ہزار اسکالرشپس میں سے 18 ہزار لڑکیوں اور 12 ہزار لڑکوں کو مل رہی ہیں۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
