Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مذہبی بنیادوں پر خاندانی نظام کی بحالی کے خلاف پولینڈ میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

مذہبی بنیادوں پر خاندانی نظام کی بحالی کے خلاف پولینڈ میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

مذہبی بنیادوں پر خاندانی نظام کی بحالی کے خلاف پولینڈ میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین میں بڑی تعداد میں نوجوان خواتین بھی شامل تھیں، جنہوں نے گھریلو تشدد کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے

وارسا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک پولینڈ کا عوام اپنی حکومت پر گھریلو تشدد کو جائز قرار دینے کے الزام میں سراپا احتجاج ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولینڈ کے شہر وارسا میں ہزاروں شہری حکومت مخالف بینر لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت پر گھریلو تشدد کو جائز قرار دینے کی کوشش کا الزام لگایا۔

مظاہرین میں بڑی تعداد میں نوجوان خواتین بھی شامل تھیں، جنہوں نے گھریلو تشدد کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔

یہ مظاہرے حکومت کو اس اعلان کے بعد شروع ہوئے جس میں حکومت نے استنبول کنوینشن نامی خواتین پر تشدد اور گھریلو تشدد کو روکنے سے متعلق معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

پولینڈ کے وزیر انصاف زگنیو زیبرو نے اعلان کیا کہ حکومت نے خاندانی امور، وزارت لیبر اور سوشل پالیسی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ مذکورہ معاہدے سے دستبرداری کا لائحہ عمل تیار کریں۔

پولینڈ کی حکومت نے استنبول کنوینشن نامی انسانی حقوق اور خواتین و بچوں پر تشدد روکنے کے اس معاہدے پر 2011 میں دستخط کیے تھے۔

استنبول کنونشن نامی معاہدہ یورپی ممالک کی قانونی تنظیم یورپین آف کونسل کے تحت یورپی یونین (ای یو) ممالک کے درمیان ہوا تھا، جس کا مقصد تمام ممالک میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق تعلیم دینے اور خواتین و بچوں کےخلاف گھریلو تشدد کی روک تھام تھی۔

تاہم نئی پولینڈ حکومت مسیحی مذہبی ہونے کی وجہ سے مذکورہ معاہدے کو والدین اور خاندان کے خلاف قرار دیتی ہے۔

پولینڈ کی حالیہ حکمران جماعت نے انتخابی مہم میں ہی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خاندانی نظام کو بحال کرے گی اور اب حکومت نے استنبول کنونشن کو والدین کے حقوق اور خاندانی نظام کے خلاف قرار دے کر اس سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

موجودہ پولینڈ حکومت کا کیتھولک چرچز کے انتہائی قریب اور ان کے اثر تلے سمجھے جاتا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے خواتین و بچوں کے تشدد سے متعلق یورپی معاہدے سے چرچز کی سفارشات کی بنا پر دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی اعلان پر انسانی حقوق و خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سمیت عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت گھریلو تشدد کو جائز قرار دینا چاہتی ہے۔انسانی حقوق و خواتین کی حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق پولینڈ حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ پورے خطے میں کورونا کی وبا کے باعث گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar