Breaking News
Home / پاکستان / مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں قابل قبول نہیں: وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کا واضح موقف

مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں قابل قبول نہیں: وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کا واضح موقف

وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی محمد تقی عثمانی نے کی۔ اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے بطور خاص شرکت کی۔ مجلس عاملہ نے اتحاد تنظیمات مدارس کے فیصلوں اور موقف کی توثیق کرتے ہوئے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعہ کے اجتماعات، ختم بخاری اور مدارس کے سالانہ پروگراموں میں عوام الناس کو اتحاد تنظیمات مدارس کے موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ مجلس عاملہ نے مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ کے فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور مدارس کے معاملات میں رکاوٹوں اور تاخیری حربوں کو قابل قبول نہیں قرار دیا۔ مدارس کے جملہ مسائل کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمن کو پارلیمنٹ میں مدارس کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے موقف کی تائید کی۔ مجلس عاملہ نے دینی مدارس کی حریت و آزادی کا ہر قیمت تحفظ کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کسی قسم کی مداخلت اور ڈکٹیشن کو منظور نہیں کیا۔ مجلس عاملہ نے واضح کیا کہ مدارس کے تمام حقیقی بورڈز اور تنظیمیں ایک پیج پر ہیں اور مدارس کے اصولی موقف کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں تمام مکاتب فکر کی باہمی مشاورت سے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری، مفتی سید مختار الدین شاہ، مولانا سعید یوسف، مولانا عبیداللہ خالد، مفتی عبدالستار، مولانا امداد اللہ، مولانا حسین احمد، مولانا زبیر صدیقی، مولانا صلاح الدین، قاضی نثار، ناظم دفتر مولانا عبدالمجید اور دیگر بھی موجود تھے۔ مجلس عاملہ نے تعلیمی اور امتحانی امور کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کئے اور گزشتہ برسوں کی بنسبت سالانہ امتحان میں طلباء و طالبات کے ریکارڈ اضافے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar