Breaking News
Home / شوبز / مداح اداکارہ سائرہ یوسف کا نیا پراجیکٹ دینے کیلئے بے تاب

مداح اداکارہ سائرہ یوسف کا نیا پراجیکٹ دینے کیلئے بے تاب

مداح اداکارہ سائرہ یوسف کا نیا پراجیکٹ دینے کیلئے بے تاب

شہروز سبزواری کے بعد سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنی دو تصاویر کا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس میں اداکارہ کے دو روپ دکھائے گئے ہیں۔سائرہ یوسف کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے فوٹو کولاج کی ایک تصویر وہ دیسی، نرم مزاج اور مسکراتی ہوئی خاتون لگ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ایک سنجیدہ خاتون نظر آرہی ہیں اور تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہےکہ وہ کوئی ٹریننگ کر رہی ہیں۔فوٹو کولاج پوسٹ کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے لکھا کہ ’میں کبھی نرم مزاج ہوتی ہوں اور کبھی سخت۔سائرہ یوسف نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب کے ساتھ دلچسپ خبر شیئر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی جس پر میں کام کر رہی ہوں۔

اداکارہ کی اِس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ پوسٹ صرف 15گھنٹے پہلے ہی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین اداکارہ کی پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں جس کے بعد سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نظر نہیں آرہی تھیں لیکن اب چونکہ انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے تو مداح ان کا نیا پراجیکٹ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar